قومی اسمبلی اجلاس، بلاول بھٹو کی تقریروں نےحکومت کے چودہ طبق روشن کردیئے

قومی اسمبلی اجلاس، بلاول بھٹو کی تقریروں نےحکومت کے چودہ طبق روشن کردیئے


اسلام آباد(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوحکومت پربھاری پڑنےلگے۔قومی اسمبلی میں چیئرمین پی پی کی تقریروں نےحکومت کےچودہ طبق روشن کردیئے۔ بلاول بھٹو کاکہناہے انگریزی میں تقریر کرتا ہوں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں اور اردو میں تقریر کروں تو چیخیں نکلتی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکاکہناتھا انگریزی ہو یا اردو جس بھی زبان میں تقریر کرلوں اپوزیشن کوپسندہی نہیں آتی۔بات یہ ہے بلاول بھٹوصاحب مسئلہ زبان کانہیں بلکہ سچ کاہےاورسچ بھی ایساکڑواکہ حکومت کوہضم ہی نہیں ہوپاتا۔اب کل آپ نے حکومت پر جوتیربرسائے تھے وہ باتیں سچ تو تھیں لیکن تھیں رسوائی کی۔اس لیے حکومتی ارکان کابھڑکنافطری ہے۔

یہی نہیں وزیراعظم کےعہدہ سنبھالنے پر پارلیمنٹ میں تقریریں توسب نےکی تھیں لیکن ہرطرف دھوم بلاول کی تقریرکی مچی رہی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم مبارکباد تو دی تھی لیکن سلیکٹ پرائم منسٹر کے طنزیہ الفاظ میں جسے وزیراعظم بالکل بھی نہ سمجھ سکے۔

اپوزیشن کاکام توہوتاہی حکومت پرتنقیدکرناہے لیکن اگر وزیراعظم خود بار بار مخالفین کو فل ٹاس دیں گے تو توقع بھی چھکے کی ہی رکھنی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کوچاہیےکہ وزیراعظم کو اپوزیشن کو لوز بال دینے سے باز رکھیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔