سرفراز احمد کی قیادت میں 17رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی

 سرفراز احمد کی قیادت میں 17رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی


لندن (24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اورورلڈ کپ کیلئےلندن پہنچ گئی،پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان واحدٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلاجائےگا،شاہین مشن ورلڈ کپ کا آغاز31مئی کوکریں گے۔

قومی جذبےسے سرشار پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلیند اور ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کیلئے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لندن پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کا حصہ بننےوالوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم،حسن علی،محمد عامر،جنید خان،یاسرشاہ،محمد حسنین شامل ہیں جبکہ عابد علی، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے۔ پاکستان اورانگلینڈ کا واحد ٹی ٹونٹی 5 مئی کوکھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کا پہلا ٹاکرا 8 مئی کو لندن میں ہوگا۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف31 مئی کو کھیلے گی،پاکستان کاروایتی حریف انڈیا کے ساتھ مقابلہ 16 جون کو ہوگا جبکہ ورلڈکپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔