عید کا دوسرا روز، شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا


کراچی(24نیوز)  شہری عید قرباں سے فارغ ہوکر ساحل کا رخ کرنے لگے، حسین موسم، ہلکی پھوار اور ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

عید قربان کے دوسرے روز کراچی والے بڑی تعداد میں قربانی سے فراغت کے بعد موج مستی کرنے ساحل پر پہنچ گئے، بچے، بڑے اور خواتین عید کے ساتھ حسین موسم کا لطف بھی اٹھاتے رہے، بچے تو بچے بڑے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے کسی نے کی گھوڑا سواری، تو کسی نے اونٹ کی سیر کئی شہریوں نے تو ساحل سمندر کو ہی کھیل کا میدان بنا لیا۔

بڑی عید پراپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شہریوں نے کیا خوب انجوائے۔ ساحل کنارے لوک رقص کرکے سہانے گیت بھی گائے۔اور اسلام آباد میں بڑی عید کی بڑی خوشیاں منانے کے لیے اسلام آباد کے شہریوں نے خوبصورت سیاحتی مقام دامن کوہ کا رخ کیا، دوست احباب کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے کسی نے چٹ پٹے کھانوں پر ہاتھ صاف کیا تو کوئی بریانی کی تیاری اور باربی کیو بنانے میں مصروف رہا۔

سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں واقع اس مقام کی رونق پختون منچلوں نے علاقائی دھنوں پر رقص کر کے بڑھائی۔اسلام آباد کے سیاحتی مقام پر آئے شہریوں نے اونٹوں کی سواری کر کے سیر کے مزے بھی لوٹے۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito