نیب  نے عید کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیب  نے عید کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد ( 24نیوز ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں عید کی چھٹیوں کے بعد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے اور چوہدری پرویز الہیٰ کو عید کی چھٹیوں کے بعد پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جائے گا۔   نیب نے پرویز الہیٰ کو پہلے بھی طلب کیا تھا تاہم وہ اسپیکر کے الیکشن کے باعث پیش نہ ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے چوہدری شجاعت حسین نے نیب میں پیش ہو کر ریکارڈ فراہم کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، اس حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے نیب نے 16 اگست کو چوہدری برادران کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito