وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات: صوبائی کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت پر بات چیت


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ اس موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لیے انہیں مایوس نہیں کرنا۔

 عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔ 

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito