جو ٹرین منافع دے گی وہی چلائیں گے: شیخ رشید


24نیوز : 40ارب کا خسارہ ملا ہے، وعدہ کرتا ہوں، ریلوے کو ٹھیک کر دوں گا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کیلئے آرام حرام ہے، جو ٹرین منافع دے گی وہی چلے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ریلوے میں 40 ارب کا خسارہ ملا ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے ہم پٹڑی بھی کرائے پر دینے کے لیے تیار ہیں، جبکہ تمام ریسٹ ہاؤسز فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ ریلوے ملازمین کے لئے آرام حرام ہے، جو ٹرین منافع دے گی ہم صرف اسی کو چلائیں گے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، ریلوے سے متعلق جو کیسز نیب میں ہیں، ہم اس حوالے س نیب کت ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور نیب کا ساتھ دیں گے جبکہ جو لوگ نیب کو مطلوب ہوں گے انہیں نیب کے حوالے بھی کیا جائے گا۔ پچھلی حکومت کرپٹ اوربددیانت تھی، جس سے ہمیں ریلوے میں 40 ارب کا خسارہ ملا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito