حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کےعرس کی تقریبات جاری

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کےعرس کی تقریبات جاری


کراچی (24 نیوز)  صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کےعرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔

کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1289ویں عرس میں شرکت کیلئےملک بھرسےزائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔

عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہےاور منتیں مانگ رہی ہے۔ عرس کےموقع پرمزارکوخوب سجایاگیاہے۔ عرس کےپہلےروز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نےمزارپرحاضری دی اورپھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

عرس کےموقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں۔ پولیس اور رینجرز کےجوان تعینات ہیں۔ زائرین کی جامعہ تلاشی کےبعدانھیں مزارکے احاطہ میں داخل ہونےدیاجارہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer