کتا کاٹے، شوگر بڑھے، یا گردے کا مسئلہ، ہسپتال آپ کی زیادہ مدد نہیں کرسکے گا

کتا کاٹے، شوگر بڑھے، یا گردے کا مسئلہ، ہسپتال آپ کی زیادہ مدد نہیں کرسکے گا


فیصل آباد(24نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں کتا کاٹے، شوگر بڑھے، یا گردے کا مسئلہ بن جائے، تحصیل اسپتال آپ کی زیادہ مدد نہیں کرسکے گا۔ اسپتال میں ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری میں شوگرکے مریضوں کی انسولین، کتے کاٹے کی حفاظتی ویکسین اور گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز جیسے اہم امراض کی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے،  جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد آصف نے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کردیا ہے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپراء کا کہنا ہے کہ تمام ادویات فراہم کردی ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپراء کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز کی ادویات کا مسئلہ درپیش ہے،،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو ادویات سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، مخیر حضرات کی جانب سے دو شفٹوں میں ڈائیلسز کی ادویات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا،، مگر تاحال صرف ایک شفٹ کی دی جارہی ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو لوکل پرچیز کے ذریعے ادویات خریدنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ادویات کی قلت کے سبب رات کے اوقات میں گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز بند ہونے کا خدشہ بھی لاحق ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔