ہندوستان کو کشمیر پر حملے کا جواب ضرور دیا جائےگا، صدر آزاد کشمیر



اسلام آباد(24 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہناہےکہ بھارت نے امت مسلمہ کو للکارا ہے، ہندوستان کو کشمیر پر حملے کا جواب ضرور دیا جائےگا۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی سے ادارہ کار شان شاہد، سکھ رہنما سردار پرتاب سنگھ اور بشب ندیم بھی خطاب کیا۔صدرآزادکشمیرسردارمسعود خان نےاسلام آبادمیں کشمیرریلی سے خطاب میں نریندر مودی اوروزیردفاع راج ناتھ کودوٹوک پیغام دیا۔سردارمسعود خان کاکہناتھابھارت نے جنگ کاآغازکیاتوانجام تک ہم پہنچائیں گے۔راج ناتھ سن لو!دوبارہ آزادکشمیرکا سوچاتواسے توتمہارا قبرستان بنادیں گے۔

فلم اسٹارشان بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی سے خطاب میں اداکار شان کاکہناتھا کشمیرکیلیے اگر جان کی قربانی دینے پڑی تووہ اس کیلئے تیار ہیں۔ ریلی سے سکھ برادری کے رہنما سردار پرتاب سنگھ اور بشیب ندیم کامران نے بھی خطاب کیا۔سردارپرتاب کاکہناتھاسکھ برادری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔جبکہ بشپ ندیم کامران نے مودی ہمارے صبر کاامتحان نہ لو، ہماری امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔ گلوکار خالد حمید نے اےوطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن نغمہ سناکرریلی کےشرکاکالہوگرمایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer