وزیراعظم کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعظم کا بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم نے ملک بھرمیں بےنامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی،تمام افسران30ستمبر تک اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس اورچیئرمین ایف بی آرکوبھجوانےکےپابند ہوں گے۔

وزیرِاعظم کےحکم پرملک بھرکےتمام ڈپٹی کمشنرزاورڈویلپمنٹ اتھارٹیزکےسربراہوں کوبے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنےکی ذمہ داری سونپ دی گئی،تمام افسران کوایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرِاعظم آفس کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹریزکوجاری مراسلے میں کہا گیا کہ رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کابعد میں پتہ چلنے پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنریاڈویلپمنٹ اتھارٹی کےسربراہ کو ذمہ دارٹھہرایا جائےگااورمتعلقہ افسرکیخلاف بےنامی قانون کےتحت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

چیف سیکرٹریزکوہدایت کی گئی ہےکہ تمام افسران30ستمبرتک اپنی رپورٹ چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو کو بھجوانےکےپابند ہیں اور رپورٹ کی نقل وزیرِاعظم آفس کو بھی بھیجی جائے گی۔

ترجمان وزیراعظم آفس کےمطابق بےنامی جائیدادوں سےمتعلق20اگست کوہونےوالےاجلاس میں وزیرِاعظم نےاس بات پرزوردیاکہ بےنامی جائیدادوں کی نشاندہی کیلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے،اس ضمن میں صوبائی حکومتیں متحرک کرداراداکریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer