پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن،مشتبہ افراد اور میشیات برآمد

پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن،مشتبہ افراد اور میشیات برآمد


کراچی (24نیوز)  حساس اداروں اور وفاقی پولیس نے دو مختلف تھانوں میں سرچ آپریشن کر کے مشتبہ افراد اور منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور وفاقی پولیس نے سرچ آپریشن تھانہ کوہسار اور آبپارہ کے علاقے میں کیا ، سرچ آپریشن تھانہ کوہسار کی حدود فرانس کالونی جبکہ آبپارہ کی حدود کچی آبادی کی سیون اور گردو نواح میں کیا گیا، دوران آپریشن 155 گھروں اور 260 لوگوں کی تلاشی لی گئی۔

دوران آپریشن ایک 12 بور گن اور چار افغان باشندوں سمیت 6 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ آبپارہ کی حدود سے ایک مشتبہ شخص گرفتار اور 77 بوتل شراب برآمدکی گئی ہے ، گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش جاری ہے۔