نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108 ویں مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد


کراچی (24نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 108 ویں مڈشپ مین کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب ہوئی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے,کیڈٹس کو قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی سے مجموعی طورپر 129 کیڈٹس پاس آئوٹ ہوئے، پاس آئوٹ ہونے والوں میں پاکستانیوں کے علاوہ غیرملکی افسر بھی شامل تھے، جن میں دوست ممالک بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب سے آنے والے نوجوان بھی شریک تھے۔

تقریب میں گورنر اور وزیر اعلی سندھ سمیت اعلی فوجی اور سول حکام شریک تھے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا، نیوی بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، خطے میں قیام امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیر اعظم نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے، کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ویڈیو دیکھیں: