مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،بھکر میں مہر ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،بھکر میں مہر ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی


بھکر (24نیوز) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق ،متعددزخمی ہوگئے، خانیوال کچا کھوہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا،2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،بھکر کے قریب ٹرین مہر ایکسپریس گنے سےبھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی، دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ خانیوال میں ذرا سی غفلت دو قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن گئی نیشنل ہائی وے پر کچا کھوہ کے نزدیک کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ کار ڈرائیور کونیند آنے کے باعث پیش آیا حادثے کا شکار خاندان چونیاں سے ملتان جارہا تھا۔

ملتان کی بستی ملوک کے قریب دو ہائی ایس وینزمیں ٹکرہوگئی، زخمیوں کی نشترمنتقل کردیا گیا ہے،وہاڑی میں لڈن روڈ پرکار ٹرک کے نیچے گھس گئی جاں بحق اور زخمی احمد پورشرقیہ کے رہائشی ہیں۔

بھکر میں شاہ عالم کے قریب مہرایکسپریس گنے سے بھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین ڈرائیور سمیت 4مسافرزخمی ہوگئے، اوچ شریف کی مقبول شہید چیک پوسٹ کے قریب ٹریلر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے الٹ گیا ٹریلر سندھ سے ملتان جا رہا تھا۔