پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے امکانات ختم

پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے امکانات ختم


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدے کے امکانات ختم ہوگئے حکام کے مطابق ترکی نے پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کردیا۔

زرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے امکانات ختم ہونے لگے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ترکی کا پاکستان کو ترجیحی اشیا کی فہرست فراہم کرنے سے بھی انکار جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اشیا کی فہرستوں کا تبادلہ نہ ہو سکا، ترک ٹیکسٹائل لابی نےآزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کی مخالفت کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی ترکی کو راضی کرنے میں ناکام ہو گئے۔