عملے کی غفلت نے ایک ملازم کی جان لے لی


کراچی(24 نیوز) نارتھ ناظم آاباد ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں مہلک کیڑے مار اسپرے کی وجہ سے متعد ددملازمین بے ہوش ،ایک جابحق۔

کراچی کےعلاقےنارتھ ناظم آباد میں چیس اپ اسٹور میں رات کے وقت کیا گیا کیڑے مار اسپرے ایک نوجوان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا

 تفصیلات کے مطابق کیڑے مار اسپرے کرکے اسٹور بند کردیا گیا تھا صبح ملازمین اسٹور پہنچے تو کئی ملازمین کی حالت غیر ہوگئی ۔ملازمین کو فوری اسپتال پہنچایا گیا تاہم ایک ملازم جانبر نہ ہوسکا

 جا بحق ہونے والے یحیی کے اہل خانہ نےواقعےٖ غفلت کےمرتکب افرادکےخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹور کےفلورانچارج واصف کو حراست میں لے لیا۔فلور انچارج نےاپنے بیان میں بتایا کہ اسٹور میں اسپرے معمول کے مطابق کیا جاتا ہے صبح جن ملازمین کومتلی کی شکایت ہوئی انھیں اسپتال منتقل کیاگیاجب کہ بعض کوچھٹی بھی دےدی گئی تھی پولیس  نے  کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسٹور سے کیڑے مار اسپرے کی خالی بوتلیں بھی قبصے میں لے لی ہیں ۔جسے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔