سعودی عرب میں لوک گیتوں پر رقص، سندھی کلچر کا رنگ چھا گیا۔


ریاض(24نیوز)سعودیہ کے دارالحکومت میں سندھی کلچرل ڈے کے حوالےسے تقریب منعقد، عبدالطیف بھٹائی کا کلام بھی پیش کیا گیا۔

ریاض کے مقامی ہوٹل میں سجنے والی تقریب میں سندھی کیمونٹی نے روایتی لباس کے ساتھ اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر قدیم ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکورشیخ نے بتایا کہ صوبہ سندھ تاریخی حیثیت کا حامل ہےاور گزشتہ چند سالوں سے سندھی کلچر پاکستان کے علاوہ دنیا بھرمیں منایا جاتا ہے۔

انڈس فورم کے قائمقام صدر ذیشان قاضی نے مزید سندھی کلچر کو پرموٹ کرتے ہوے بتایا کہ سندھی لوگ ملن سار اورمحبت کرنے والے ہیں اور بحثیت پاکستانی کوشش رہی ہے کہ ہم دیار غیر میں بھی اپنی ثقافتی رنگوں کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کریں۔

واضع رہے کہ تقریب میں سندھ کےمعروف شاعر عبدالطیف بھٹائی کا کلام بھی پیش کیا گیا اور لوک گیتوں پر رقص بھی کیا گیا۔