تاجروں کا ڈکیتی واردات پر احتجاج آئی جی سندھ نےرپورٹ طلب کرلی


کراچی(24نیوز) جوبلی مارکیٹ میں مسلح ملزمان دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے مزاحمت پر چوکیدار کو زخمی کر دیا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج ہوئے سڑک کو بلاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے لٹیروں نے واردات کا انوکھا انداز اپنایا۔ ملزمان جوبلی مارکیٹ میں داخل ہوئے چوکیدار کو زدو کوب کیا کپڑے کی دکان کے تالے کاٹے نقدی لوٹی اور دیوار توڑ کر ملحقہ جیولری کی دکان میں گھس گئے اور وہاں سے بھی قیمتی اشیا اور نقدی کا صفایا کردیا۔

تاجر حضرات کا کہنا ہے اگر ڈیکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا اور پولیس نے کچھ نہ کیا تو کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔

واضع رہے کہ تاجروں کے احتجاج کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئےتمام واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔