کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں اہم پیشرفت، ورثا کی جانب سے حلف نامہ جمع


کراچی (24نیوز)  کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں اہم پیش رفت،مقتول شاہ زیب کے والد نے قاتلوں کو معاف کر کے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کردی، حلف نامہ بھی جمع کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں نوجوان شاہ زیب کے قتل کے معاملے میں نیا موڑ آگیا،مقتول شاہ زیب کے ورثہ نے قاتلوں کو معاف کردیا,سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہ زیب کے والد اورنگزیب نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی، اور مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی ہے،مقتول کے ورثہ کی جانب سے حلف نامہ بھی جمع کرادیا گیا۔

مقتول کے والد اورنگ زیب نے موقف اپنایا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہلِ خانہ سے صلح ہوگئی تھی،اس میں تمام گھروالوں کی رضا شامل تھی،ہم نے شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کردیا،لہذا ملزمان شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر کی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔