گاوں پیجوالی اب ماڈل ویلج بنے گا ،وزیر داخلہ احسن اقبال کا عزم


نارووال(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال آج 4 بجے ماڈل ویلج کا افتتاح کریں گے اور مقامی لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گاوں پیجوالی کی مین سٹریٹ جو نیو لاہور روڈ سے شروع ہوتی ہے اور گاوں سے گزر کر ریلوے اسٹیشن کی طرف جاتی ہے تعمیر کرنے کے لئے کام شروع کیا جا چکا ہے ۔سٹریٹ کے دونوں اطراف گندے پانی کے نکاس کے لیے نالیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔ پیجوالی میں مین سٹریٹ کے علاوہ 5 دیگر چھوٹی بڑی گلیاں اور نالیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔

گاوں کی 8 ہزار آبادی ہے جبکہ گاوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کوئی واٹر فلٹریش پلانٹ موجود نہیں۔

 اہل علاقہ کے مطابق گاوں میں ایک پانی کی ٹینکی موجود ہے جہاں سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے جو پانی گھروں میں آتا ہے وہ گندہ ہوتا ہے جس میں نالیوں کا پانی شامل ہوتا ہے صفائی کا کوئی انتظام نہیں خواتین خود گلیوں اور نالیوں کی صفائی کرتی ہیں گاوں پیجوالی کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

 اہل دیہات نے مزید بتایا کہ قبرستان کو جانے والا راستہ بھی جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہےجس سے گزرنا مشکل ہوتا ہے 5 ۔ 6 گلیاں بنانے سے گاوں ماڈل ویلج نہیں بن سکتا ۔

واضع رہے 4 سال گزر گئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو گاوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں تھی مگر اب انتخابات سرپر آئے ہیں تو گاوں کو ماڈل ویلج بنانے کا خواب دیکھایا جارہا ہے۔