دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان


لاہور (24نیوز)  قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ دورہ کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا، گیا،عماد وسیم اورجنید خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، سرفرازاحمد کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، محمدعامر، فخرزمان زمان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بابر اعظم ،امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف کے نام بھی اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ نہ دیا جس کے باعث انہیں ٹیم میں شامل نہ کیا گیا۔ عماد وسیم کی جگہ نوجوان کرکٹرمحمد نواز کو موقع دیا گیا ہے۔ جنید خان بھی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ان کی جگہ آل راؤنڈرعامریامین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم مختصر کیمپ کے بعد 27 دسمبر کو آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔ دورے کا آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے اعلان سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔