شہر قائد میں کرسمس کے رنگ سجنے لگے، بازاروں میں کرسمس ٹریز کی بھرمار

شہر قائد میں کرسمس کے رنگ سجنے لگے، بازاروں میں کرسمس ٹریز کی بھرمار


کراچی (24 نیوز) کراچی میں مسیحی برادری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بازاروں میں کرسمس سے منسلک اشیا سجائیں گئی ہیں جس کی خریداریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے قریب آتے ہی دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی مسیحی برادری خوب جوش و خروش کے ساتھ تیاریاں کر رہی ہے۔ بازاروں میں کرسمس ٹری اور دیدہ زیب شو پیسز کی بھرمار ہے جو مسیحی برادری کو اپنی جانب متوجہ کا سامان کر رہی ہے۔

مختلف طرز کی سجاوٹ سے بھرپور کرسمس ٹریز دیکھ کراس بات کا اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرسمس کا تہوار کراچی میں کتنے حسین رنگوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

کرسمس کی آمد پر مسیحیوں کے کِھلے ہوئے چہرے اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ اقلیتی برادری اپنے تہوار پاکستان میں آزادی کے ساتھ مناتی ہے۔ اس کی واضح مثال کرسمس کے سجے سامان والے بازار ہیں۔