اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، شئیرز مالیت 117 ارب تک پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، شئیرز مالیت 117 ارب تک پہنچ گئی


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پرتیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 8 سو سے زائد پوائنٹ بڑھ گیا۔ شئیرز کی مجموعی مالیت 117 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کو تیزی کا تڑکہ لگ گیا۔رواں ہفتہ کے دوران زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ پہلے دو روز مندی جبکہ باقی دنوں میں تیزی رہی۔   ہفتہ کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس 825 پوائنٹ کے اضافے سے 39 ہزار 470 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 117 ارب 37 کروڑ روپے کے اضافے سے 83 کھرب 60 ارب روپے تک پہنچ گئی۔۔۔ تاہم بے یقینی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہی رہے۔اور کاروباری حجم میں اضافہ نہ ہو سکا اوسطاً روزانہ 13 کروڑ 81 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 73 لاکھ ڈالر کا انخلا ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے رواں سال اب تک اسٹاک مارکیٹ سے 21 مجموعی طور پر 22 کروڑ 65 لاکھ ڈالر نکالے جا چکے ہیں۔