گوجرانوالہ: پنکھے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 8 مزدور جھلس گئے


گوجرانوالہ (24نیوز) گوجرانوالہ میں پنکھے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ کے بعد دھماکا ہونے سے آٹھ مزدور جھلس گئے جبکہ دو مزدور جاں بحق ہوگئے، فیکٹری میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنکھا سازی کی فیکٹری میں آتش زدگی کا واقع اس وقت پیش آیا جب مزدور کام کرنے کے بعد چھٹی کررہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری میں ایک زور دار دھماکا ہوا جس سے چھتیں اور دیواریں گر گئی۔

 انڈسٹریل ایریا اسٹیٹ نمبر دو میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد قابو پالیا گیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر آٹھ مزدور جھلس گئے۔ جھلسنے والے مزدوروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دو مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔ تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ کہ مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔