دبنگ خان نے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، کمائی میں نمبر ون

دبنگ خان نے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، کمائی میں نمبر ون


(24نیوز) بالی ووڈ سٹار دبنگ خان کمائی میں بھی نمبرون بن گئے۔  رواں سال فلموں اور اشتہارات  سے 2 ارب 33 کروڑ کما کر شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاسٹار سلمان خان شاہ رخ خان سے بازی لے گئے۔ دبنگ خان نے رواں سال کمائی میں کنگ خان کو پیچھےچھوڑدیا۔ فوربز انڈیا سیلبرٹی لسٹ کے مطابق دوہزار سترہ میں سلمان خان نےفلموں اور اشتہارات سے 2 ارب 33 کروڑ جیب میں ڈالے، شاہ رخ خان پونے دوارب کما کر دوسرے اور کرکٹر ویرات کوہلی ایک ارب کے ساتھ تیسرے نمبر پررہے۔