سعودی حکومت نے شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کیلئے 6 ارب ڈالر مانگ لیے

سعودی حکومت نے شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کیلئے 6 ارب ڈالر مانگ لیے


(24نیوز) سعودی حکومت نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کو رہائی کیلئے بڑی پیشکش کرتے ہوئے 6 ارب ڈالر مانگ لئے۔ شہزادہ ولیدبن طلال بھاری رقم اداکرنےپر راضی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کیلئے 6 ارب ڈالر کا تقاضہ کرلیا، جس کو دینے کے لئے شہزادہ ولید بن طلال تیار ہوگئے۔ واضح رہے کہ شہزادہ ولیدبن طلال 18 ارب ڈالراثاثوں کے مالک ہیں جو  پاکستان کےکل بجٹ کی آدھی رقم کےبرابر ہیں۔