لاہور: یومِ قائد کی مناسبت سے ایکسپو سینٹر میں رنگا رنگ تقریب

لاہور: یومِ قائد کی مناسبت سے ایکسپو سینٹر میں رنگا رنگ تقریب


لاہور(24نیوز) ایکسپو سینٹرلاہورمیں قائداعظم ڈے کی مناسبت سے تقریب ہوئی، جس میں معروف گلوکاروں اورفنکاروں نے ملی نغموں اور فوک موسیقی پر رنگا رنگ پرفارمنس سے تقریب کوچارچاند لگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ویثرن کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے باقابل تسخیر دفاعی صلاحیت کے لیے پاکستان کو نیو کلئیر پاور بنایا، کہتے ہیں پاکستان کو اللہ نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ ہم ہر سال قائد اعظم کا دن مناتے ہیں لیکن ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک سے ہم پیچھے کیوں ہیں، بہت جلد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے کہا محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں 6000 میگا واٹ بجلی شامل کی۔ انھوں نے مزید کہا پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

تقریب میں گلوکار میشا شفیع، گلوکار شہزاد رائے، علی ظفر سمیت دیگر گلوکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی کی۔ جن کی رنگا رنگ پرفارمنس نے تقریب کو چاد چاند لگا دیئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے گرینڈ فنلے پرفارمنس میں گلوکاروں کے ساتھ حصہ بھی لیا۔ فنکاروں نے وزیر اعلی کےساتھ مل کر ملی نغمہ بھی پیش کیا۔