عمران خودہی روئیں گے کہ ان کےساتھ کیاہوا، منظوروسان

عمران خودہی روئیں گے کہ ان کےساتھ کیاہوا، منظوروسان


 خیرپور ( 24 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 اپوزیشن کے لئے مشکلات کاسال ہے جبکہ 2020 عمران خان کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ باوجود عمران خان کے بندے بھی پکڑ میں آئیں گے ۔

خوابوں کے بادشاہ اورسیاسی نجومی نےکپتان پر ایک اور تیر چلادیا۔ خوابوں اورنت نئی سیاسی پیش گوئیوں کےلیے مشہورپیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان کاکہناہےکہ عمران خان خودہی روئیں گےکہ ان کےساتھ کیاہوا، عمران خان کامقصدپورانہیں ہوگا۔ خیرپورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پی پی رہنما کاکہناتھا 2019 میں اپوزیشن جماعتوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں سےحکومت کامیاب نہیں ہوگی۔

پی پی رہنماکامزیدکہناتھا ہم چاہتےہیں جمہوریت چلےاورحکومت مدت پوری کرے لیکن عمران خان خودہی مدت پوری کرنانہیں چاہتے، وہ کسی اور طریقے سےاقتدارمیں رہناچاہتےہیں جبکہ حکومت مخالف جماعتوں کوکیسزمیں الجھائے رکھناچاہتی ہے۔