سائنسدان ایڈز کے مکمل علاج کے بہت قریب

سائنسدان ایڈز کے مکمل علاج کے بہت قریب


( 24 نیوز ) سائنسدان ناقابل علاج اور موت کہلائے جانے والے مرض ایڈز کا مکمل علاج ڈھونڈھنے کے بہت قریب پہنچ گئے،  ایڈز کے جراثیموں کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

سائنسی جریدے میں سیل میٹابلوزم کے عنوان سے چھپنے والی  تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ایڈز کے جراثیموں کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو اس مرض کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے اور اب سائنسدان مکمل طور پر اس مرض کے مکمل علاج کے قریب تر پہنچ چکے ہیں۔مذکورہ تجربے میں لیبارٹری کے اندر ایچ آئی وی جراثیموں کو تباہ کیا گیا یہ تجربہ سائنسی تحقیق کے پیرس کے ادارے پیسچر انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔