سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے


ابوظہبی(24نیوز) ارب پتی شہزادہ الولید کے والد شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88سال کی عمرمیں انتقال کرگئے، شہزادہ طلال سعودی عرب کےبانی شاہ عبدالعزیزکےاٹھارویں فرزند تھے۔

تفصیلات کے مطابق  شہزادہ الولید کے والد شہزادہ طلال بن عبدالعزیز88سال کی عمرمیں انتقال کرگئے، شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے،  شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کےعلاوہ فرانس میں سعودی عرب کےسفیررہے۔

شہزادہ طلال شاہی خاندان کےانتہائی تعلیم یافتہ افراد میں شمار کیے جاتے تھے، شہزادہ طلال یونیسیف ، یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدے پر بھی فائزرہ چکے تھے۔

مزیدویڈیو کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos