بلدیاتی ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل جاری

بلدیاتی ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل جاری


کراچی، پشاور(24نیوز) سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے6 اضلاع میں 24 بلدیاتی نشستوں کےضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں، 24نشستوں کےلیے183امیدوار مدمقابل ہیں، ضلع غربی کی4،ملیرکی8،ضلع جنوبی کی6نشستوں پرپولنگ ہوئی  جبکہ ضلع وسطی کی4،ضلع شرقی اورکورنگی کی ایک،ایک نشست پرپولنگ ہوئی، ووٹنگ  کے لئے389پولنگ اسٹیشنزمیں ایک ہزار352پولنگ بوتھ بنائےگئےہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابات میں5لاکھ40ہزار960ووٹرزووٹ ڈالیں گے۔

نشستیں ارکان کی وفات،نااہلی اوراسمبلیوں میں جانےکی وجہ سےخالی ہوئیں، پولنگ صبح8سےشام5بجےتک جاری رہےگی، پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا،امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں،تحریک انصاف کے امیدواروں نے پولنگ کے اندرپمفلٹ آویزاں کرکے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں ہی اڑادیں، ووٹرز کیلئے پابندی کے باوجود ٹرانسپورٹ بھی فراہم کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے پرچم لگے رکشہ اور دیگر گاڑیوں میں پولیس کی موجودگی میں ووٹرز کو پولنگ بوتھ لایا جارہا ہے اور پولیس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے بجائے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے،پولنگ اسٹیشنز کے اندراورباہر پولیس اور رینجرزکے جوان سیکورٹی کیلئےالرٹ ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ 

دوسری جانب خیبرپختونخو امیں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ ہوئی،صوبہ بھرمیں 138نشستوں پرانتخابات ہورہےہیں،255پولنگ سٹیشنز قائم کئےگئےہیں، جن میں 421 مشترکہ، مردوں کے 447 اور خواتین کے 387 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، 31 پولنگ سٹیشنزحساس ترین، 47 حساس قرار دیئے گئے,15لاکھ سےزائدمردوخواتین رائےحق دہی استعمال کریں گے ۔

مزید ویڈیوز کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos