کڑاکے کی سردی،دھند کا راج،ٹرینیں تاخیر کا شکار

کڑاکے کی سردی،دھند کا راج،ٹرینیں تاخیر کا شکار


لاہور( 24نیوز )ملک کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی سردی پڑ رہی ہے،مختلف علاقوں میں دھند کا راج ،کہیں کہیں تو حد نگاہ صفر ہوگئی،سکردو کا پارہ منفی 17ڈگری تک گر گیا۔

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی پانچ رکارڈ کیا گیا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند چھٹنے لگی ، حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے کھول دی گئی،کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شدیددھندکے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند رہنے سے یتیم خانہ چوک سے بند روڈ بابوصابوانٹرچینج تک گاڑیوں کی قطاریںلگی رہیں،ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بدل گیا، یتیم خانہ چوک سے بند روڈ موٹروے جانے والا راستہ پوری طرح سے بند ہو گیا۔

کوئٹہ کراچی اور ملتان سے لاہور آنے والی دس ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ریلوے انکوائری کے مطابق ملتان سے لاہور آنے والی ٹرین ملتان ایکسپریس 4 گھنٹے پندرہ منٹ ، کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 3 گھنٹے پنتالیس منٹ،کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے اپنی منزل مقصود پر پہنچی۔

کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین علامہ اقبال 1 گھنٹہ 45 منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن 40 منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایک گھنٹہ، لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=YBZtZyGwOXY

اظہر تھراج

Senior Content Writer