ممتاز گلوکارہ اور اداکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 18 ویں برسی

 ممتاز گلوکارہ اور اداکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی 18 ویں برسی


لاہور(24نیوز) ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ملکہ ترنم نےجوگایاکمال گایا۔

تفصیلات کے مطابق سروں کی ملکہ میڈیم نورجہاں کی 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،وہ 21 ستمبر1926 کو قصور میں پیدا ہوئی تھیں،اصل نام اللہ رکھی  تھاجبکہ فلمی نام نورجہاں تھا، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے فلم" چن وے" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا, نورجہاں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1935 میں کیا,فلم گل بکاﺅلی میں کمال کی اداکاری نےاداکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہی وہ فلم تھی جس سے بطور  گلوکارہ  بھی ان کی شہرت اور مقبولیت کا آغاز ہوا، حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ،تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

میڈیم نورجہاں کی 18ویں برسی پرحکومت پاکستان نے ان کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے گائے ہوئے گیت ہر دور میں لاکھوں لوگوں کو  مسرور کرتے رہیں گے۔

18th death anniversary of legendary singer Malika-e-Tarannum #NoorJehan is being observed today. Her songs still continue to rule hearts of millions of people. pic.twitter.com/FwjZTnd48J

ان کی فلموں میں گلنار، دوپٹہ، پاٹے خان، لخت جگر، انتظار،نیند، کوئل، چھومنتر، انار کلی اور مرزا غالب کے نام شامل ہیں،نورجہاں 23 دسمبر 2000 کو دنیا سے رخصت ہوئیں اور کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

 

مزید ویڈیوز کیلئےلنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos