حکومت نے پنجاب سے ن لیگ کی 13وکٹیں اڑا لیں

حکومت نے پنجاب سے ن لیگ کی 13وکٹیں اڑا لیں


لاہور( 24نیوز )حکومت نے پنجاب سے ن لیگ کی 13وکٹیں اڑا لیں۔

پنجاب کے 13 اضلاع کے بلدیاتی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بلدیاتی نمائندوں نے لاہور ایئرپورٹ لائونج میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے 13 ضلعی کونسل کے سربراہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، چیئرمین وہاڑی پیرغلام محی الدین، بہاولنگر کے قلندر حسین، بھکر کے احمدنواز نوانی اور بہاولپور کے دلشادقریشی ، چنیوٹ کے چیئرمین محمد ثقلین، فیصل آباد کے چوہدری زاہد نذیر، جھنگ کے نواب بابر سیال، خانیوال کے محمد رضا اور مظفرگڑھ کے عمرگوپانگ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے ملک علی قادر، پاکپتن کے میاں اسلم سکھیرا اور خوشاب کے امیر حیدر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer