طلبی کے نوٹس دینے والوں کو بلاوا آگیا

طلبی کے نوٹس دینے والوں کو بلاوا آگیا


اسلام آباد( 24نیوز )پوچھ گچھ کرنے والوں سے ہوگی پوچھ گچھ، نومنتخب چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی شہباز شریف نے نیب اور ایف آئی اے حکام کوطلب کرلیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 28دسمبرکوطلب کیاگیاہے،جس میں پیش ہونے کیلیےنیب اور ایف آئی اےحکام کو نوٹسز بھجوادیئے گئے ہیں۔اجلاس اٹھائیس دسمبر سے یکم جنوری تک جاری رہےگا۔

نومنتخب چیر مین محمد شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کر لیا،پارلیمینٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جب کسی ادارے کے زیرحراست رہنما نے اپنی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسی ادارے کے حکام کوطلب کیا ہے۔

نیب اور ایف آئی اے کو اجلاس کے نوٹسز بھجوا دیئے گئے،پی اے سی اجلاس 28دسمبر سے یکم جنوری2019 تک جاری رہے گا،پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے،پروڈکشن آرڈر کی سمری سیکرٹری نیشنل اسمبلی کے توسط سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دی گئی۔