عابد شیر علی نے فیصل واوڈا پر مزید سوالات اٹھا دیے

عابد شیر علی نے فیصل واوڈا پر مزید سوالات اٹھا دیے


فیصل آباد( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیرعلی نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی جائیداد پرایک مرتبہ پھرسوالات اٹھا دیے۔ سوشل میڈیا پر پے درپے سوالات میں پوچھا کہ آپ کے ذرائع آمدن کیاہیں؟ کیاجائیداد وراثت میں ملی یا خود بنائی، 5 سال میں کتنا ٹیکس دیا،ملازمین کے نام پر اورکتنی جائیدادیں بنائی ہیں؟۔

مزیدپوچھا کہ 2006،2007 اور 2009 میں جائیداد کتنی تھی؟ آپ نے جائیداد خودبنائی یا وراثت میں ملی؟ کیافیصل واوڈا گروپ ایس ای سی پی ،آبادیا کسی اورادارے سے رجسٹر ہے؟

عابدشیرعلی نے پوچھاکیاآپ کے بزنس گروپ نے ٹیکس دیا؟ اگرٹیکس دیا ہے تو 5 سال کی ٹیکس تفصیلات دیں؟مسٹرفیصل واوڈا آپ نے ڈیفنس کراچی میں دو بنگلے فروخت کیے،ایک بنگلہ شیرنواز خان کے نام پر تھا۔ بعد میں کہا کہ مانا شیرنواز میراملازم ہے،بتائیں اورکتنی جائیدادیں ملازموں کے نام پر ہیں؟۔

وفاقی وزیرآبی وسائل عابدشیرکوپاگل قرارد ے چکے ہیں،جبکہ عابدشیر علی نے فیصل واوڈا کی لندن میں دو جائیدادوں کاانکشاف کیا۔اورمزید بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔