نواز شریف اسلام آباد روانہ، مریم آبدیدہ ہوگئیں

نواز شریف اسلام آباد روانہ، مریم آبدیدہ ہوگئیں


لاہور( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کل آنے والا فیصلہ سننے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ،ان کی روانگی کے وقت جذباتی مناظر تھے، بیٹی نے اپنے باپ کو روانہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ان دنوں خاموش ہیں اور وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ٹوئٹر پر بھی سرگرم نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نیب ریفرنسز پر فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی عدالت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

اظہر تھراج

Senior Content Writer