انڈونیشیا میں خوفناک سونامی، 170 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں خوفناک سونامی، 170 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی


جکارتا ( 24نیوز ) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی جب کہ 550 سے زائد زخمی ہیں۔

 انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سونامی آتش فشاں پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب آیا جس سے پینڈگلنگ، سیرانگ اور جنوبی لمپنگ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق سونامی کے باعث کئی گھر بہہ گئے، درخت زمین سے اکھڑ گئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ اب بھی گئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کےکے مطابق سونامی سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں مٹی تلے اب بھی کئی افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے جہاں سونامی سے کئی میٹر گہرے گھڑے پڑ چکے ہیں۔

رواں برس اکتوبر میں بھی انڈونیشیا زلزلے اور سونامی سے متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1558 تک پہنچ گئی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔