یہ سب بلیک میلرز ہیں، فواد چودھری

یہ سب بلیک میلرز ہیں، فواد چودھری


لاہور(24نیوز) وزیرِاطلاعات فوادچودھری کاکہنا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف معصوم ہیں توپوراملک بے گناہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نئےپاکستان کی امید ہیں، ملک اب معاشی طورپربہتری کی طرف جارہا ہے، نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، یہ کہاں کااصول ہے کہ بھائی کااحتساب بھائی اورباپ کا بیٹا کرے۔

انھوں نے کہا کہ کیس انتہائی سیدھاہے، نوازشریف کودبئی اورسعودی عرب میں جائیدادوں کا حساب دینا ہے کہ ان کے لئے سرمایہ کہاں سے آیا۔جس عمر میں بچوں کے شناختی کارڈنہیں بنتے، ان کے بچے ارب پتی کیسے بن گئے؟

 فواد چودھری نے سیاسی پیشگوئیاں کرتے ہوئے  کہا کہ "ٹھگزآف پاکستان" اتحاد بری طرح فلاپ ہوگا، یہ سب بلیک میلرز ہیں، سیاست کا پرانا نظام دفن ہونے والاہے، انھوں نے مزید کہا کہ سب کی نظریں عدالت پر لگی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔