العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز فیصلہ، سکیورٹی انتظامات مکمل

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز فیصلہ، سکیورٹی انتظامات مکمل


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کےخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس کےفیصلہ سے پہلےانتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف 500 گز کا علاقہ نوگو ایریا قرار،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1000 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکا فیصلہ پیرکوسنایا جائے گا۔انتظامیہ نے اسلام آباد میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کا پلان تیار کرلیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتی عملے سمیت صرف 50 افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ رینجرز، ایف سی، سپیشل برانچ اور کاونٹر ٹیررزم فورس کے 1000 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

ن لیگ کے کارکنوں کی احتساب عدالت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف 500 گز کا علاقہ نو گو ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب والوں نے بھی کمر کس لی ہے، نیب کے اعلی افسر ان کے درمیان صلاح مشورے اور رابطوں میں تیزی آگئی ہے، کیس کے فیصلے کے تناظر میں سکیورٹی کے لیے 4 ٹیمیں بھی بنا دی گئیں ہیں۔

سزا کی صورت میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے متبادل روٹ استعمال ہوسکتا ہے، موٹروے کے ذریعے چکری کے راستے بھی نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا پلان شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔