شادی ہالز کا وقت بڑھا دیا گیا

شادی ہالز کا وقت بڑھا دیا گیا


لاہور( 24نیوز )  ڈی سی لاہور کا اچھا فیصلہ، شادی ہالز سمیت تقریبات کے وقت میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

دھند کے باعث شہر میں آنے والی باراتیں بھی تاخیر کا شکار، باراتیں لیٹ ہونے سے میزبانوں کو وقت کی قلت کے لالے پڑ گئے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہورنے اچھا فیصلہ کرتے ہوئےتقریبات کے وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع کردی، شہری تقریبات رات 10 کے بجائے ساڑھے 10 تک جاری رکھ سکیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔