پشاور: سرکاری گاڑی کے قریب دھماکا ،3افراد زخمی


پشاور (24نیوز)دیرکالونی میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکیعلاقے دیرکالونی میں سرکاری گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراور2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، چیسزنمبربھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا۔