لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،نوجوان شہید


مظفر آبا د (24نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے آزاد کشمیر کا نوجوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے انضمام امین نامی 19سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔انہوں نے بتا یا شہید نوجوان تتری نوٹ میں کرش پلانٹ پر کام کر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اس پر فائرنگ کردی۔اس پر پاک فوج نے جوابی فائرنگ کی اور دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔