ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن, گورنمنٹ اسکول کی خستہ حالی پر ارباب اختیار نے نوٹس لے لیا

ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن, گورنمنٹ اسکول کی خستہ حالی پر ارباب اختیار نے نوٹس لے لیا


گجرات(24نیوز) قصبہ کنجاہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کی خستہ حالی پر ٹوئنٹی فورنیوز نے خبر دی تو ارباب اختیار نے نوٹس لے لیا،محکمہ تعلیم نے سکول کی فوری تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے قصبہ کنجاہ میں 102برس سے قائم اسکول کی خستہ حالی کی خبر ٹوئنٹی فورنیوز نے دی تو محکمہ تعلیم کو بھی ہوش آ گیا اور سکول کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ تعلیم نے سکول کی فوری تعمیر کے لئے ٹینڈر بھی طلب کرلیا۔ اس فیصلے پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔شہریوں، طلباء اور اساتذہ نے ٹوئنٹی فورنیوز کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اب بچے بلاخوف و خطر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔