فلمی ماہر کراچی والوں کی صلاحیتوں کو جانچنے پہنچ گئے

فلمی ماہر کراچی والوں کی صلاحیتوں کو جانچنے پہنچ گئے


کراچی (24نیوز) ایکسپو سینٹر میں سج گیا ایشیا پیس فلم فیسٹیول جہاں ملک بھر سے فلمی ماہر کراچی والوں کی صلاحیتوں کو جانچنے پہنچ گئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں فیسٹویل  فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

کراچی میں سج گیا ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹویل کا میلہ۔ فیسٹویل کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فلم فیسٹویل پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

 فلم فیسٹیول میں ستر سے زائد ممالک سے نو سو شارٹ فلمز اور ڈاکیومنٹریزپیش کی گئیں۔ جن میں سے سو کا انتخاب کیا گیا۔ کراچی کی مختلف جامعات کے ایک سو ستر طلباء بھی مقابلے میں شامل ہیں جو تین روز تک ملکی اور غیر ملکی پروڈیوسر کے سامنے اپنی فلمیں پیش کریں گے۔