ایم کیو ایم پاکستان کے اختلافات سندھ اسمبلی تک جا پہنچے


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے اختلافات کھل کر سندھ اسمبلی تک جا پہنچے،ایم کیوایم سے منحرف پی ایس پی کے ارکان کی سندھ اسمبلی میں واپسی ہوگئی، خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں ایم کیو ایم کی لڑائی سے ہمارے ارکان گھر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پی آئی بی نے اسمبلی اجلاس سے کیا بائیکاٹ تو ایم کیو ایم کے منحرف پی ایس پی کے ارکان نے ماری سندھ اسمبلی میں دبنگ انٹری۔ پی ایس پی ارکان کا سندھ اسمبلی میں کہنا تھا کہ اب ہم پاکستان زندھ آباد کا نعرہ لگائیں گے۔ ایم کیوایم کے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی لڑائی سے ہمارے ارکان گھر بیٹھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی مختصر چلی۔ جس میں عاصمہ جہانگیر، میر ہزارخان بجارانی، فریحہ رزاق ہارون اور دیگر فوت ہونے والوں کیلئے فاتح خوانی کی گئی اور میر ہزار خان بجارانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔