وزیردفاع خرم دستگیرخان کا سروے آف پاکستان کا دورہ


 کوئٹہ(24نیوز) وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے سروے اف پاکستان کا دورہ کیا۔ انہیں ادارے کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات بالخصوص دیگرممالک کیساتھ سرحدوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے نشاندہی کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیردفاع نے یہ دورہ گذشتہ روز کیا۔ سرویئر اف پاکستان میجر جنرل اختر جمیل راو نے ادارے کے کام کرنے کے انداز بالخصوص بھارت سمیت دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کی سرحدوں کی نشاندہی بارے بریفنگ دی ہے۔ پاکستان کی دیگر ممالک کیساتھ سرحدوں کو پلرزکے ذریئے واضع کیا گیا ہے۔

 وزیردفاع کو بتایا گیا کہ لائن اف کنٹرول، ورکنگ باونڈری اور لائن اف کنٹیکٹ کے حوالے سے بھی پیشہ ورانہ انداز میں نشاندہی کی گئی۔