لیڈیز چینجنگ روم میں خفیہ طور پر مرد کی موجودگی کا انکشاف

لیڈیز چینجنگ روم میں خفیہ طور پر مرد کی موجودگی کا انکشاف


 فیصل آباد(24نیوز) بعد کراچی میں بھی کپڑوں کے آؤٹ لیٹ میں لیڈیز چینجنگ روم میں خفیہ طور پر مرد کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ خاتون کے چلانے پر اسٹور انتظامیہ نے الماری میں چھپے مرد کو باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی جیسے بڑے شہر میں معروف کپڑوں کے اسٹور گل احمد میں خاتون کے ساتھ ممکنہ طور پر کی گئی نازیبہ حرکت۔

واقعہ پیش آٰیا مشہور برانڈ گل احمد کے دو تلوار پر موجود آوٹ لیٹ میں۔ متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب وہ ٹرائل روم میں گئیں۔ کپڑے تبدیل کرنے لگیں تو ان کی نظر آئینے میں نظر آنے والی الماری پر پڑی جہاں ایک مرد چھپا ہوا تھا۔

خاتون نے فوری طور پر وہاں موجود اسٹاف کو طلب کیا۔ خاتون کے مطابق موقع پر موجود تمام لوگوں نے اس شخص کو خود وہاں موجود دیکھا۔

 مینجر نے الماری سے برآمد ہونے والے شخص کو نوکری سے نکالنے کا بھی کہا تھا۔ لیکن خاتون نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ سب کافی ہے۔ اس سے قبل فیصل آباد کے مشہور آوٹ لیٹ کے خواتین کے ٹرائی روم میں کیمرے کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا تھا۔