پاکستان سپر لیگ کا دھواں دھار آغاز ہوگیا


دبئی(24ٌ) پاکستان سپر لیگ کا دھواں دھار آغاز ہوگیا۔ لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے پہلے میچ میں ہی رنگ جما لیا۔ سلطانز کے بائولروں نے زلمی کے چھکے چھڑا دئیے۔ پشاور زلمی کے بلے بازوں کو ایک سو اکیاون رنز پر ڈھیر کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا میدان سج گیا۔ شاندار افتتاحی تقریب کے بعد ہوا ایونٹ کا پہلا معرکہ۔ وہ بھی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان۔

ملتان سلطانز کی ایونٹ میں تھی پہلی انٹری۔ کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور کی طرف سے تمیم اقبال اور کامران اکمل اوپننگ کیلئے آئے۔ زلمی کے اوپنر کامران اکمل کو محمد عرفان نے صفر اسکور پر ہی پویلین راستہ دکھا دیا۔

پشاور زلمی کا اسکور ابھی بائیس تک پہنچا تھا کہ محمد عرفان نے تمیم اقبال کو گیارہ رنز پر چلتا کر دیا۔ پھر آئی باری عمران طاہر کی۔  انہوں نے سمتھ کو چوبیس رنز پر آئوٹ کر دیا۔

محمد حفیظ اور حارث سہیل کچھ جم کر کھیلے۔ ایک سو ایک کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل چودہ رنز پر ولجوئن کا شکار ہوگئے۔ ایک سو بتیس کے اسکور پر ملتان سلطانز کے نوجوان بائولر جنید خان نے محمد حفیظ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

پشاور زلمی کے آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی سیمی تھے۔ جنہیں سہیل تنویر نے آئوٹ کیا۔ اس طرح پشاور زلمے کی اننگز اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔