انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری،چیف الیکشن کمشنر کا ملک میں شفاف انتخابات کا عزم


اسلام آباد(24نیوز) 2018کے عام انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری،سیاسی جماعتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن پرامن اور شفاف الیکشن پرعزم ہے، انتخابی عملے کیلئے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 2018کے عام انتخابات میں رہ گئے صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کیں تو الیکشن کمیشن بھی فعال ہوگیا۔ اسلام آباد میں انتخابی عملے کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہیں۔اسی مقصد کے پیش نظر عام انتخابات کیلئے انتخابی عملے کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں چیف الیکشن کمشنر کوانتخابی عملے کے لئےتربیتی مواد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 12 کے تحت پولنگ عملے کی ٹریننگ لازمی ہے۔افسروں نے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔