پنجاب میں ریاست کیخلاف بغاوت کرائی جا رہی ہے: آصف زرداری


اسلام آباد (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں ریاست کے خلاف بغاوت کرائی جا رہی ہے، بیوروکریسی میں سازش کے تحت بغاوت ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں ریاست کے خلاف بغاوت کرائی جا رہی ہے، بیوروکریسی میں سازش کے تحت بغاوت ہو رہی ہے۔ شریفوں کو ڈر ہے کہ چھوٹے میاں بھی گئے تو کیا ہو گا۔ بیوروکریسی میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کے بھتیجے بھانجے ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب سوائے کمیشن اور بزنس کے کچھ نہیں کرتے، آنکھوں سے دیکھا اندرون لاہور کا برا حال ہے، حکومت کی ڈاؤن سائزنگ شروع ہو چکی۔ پنجاب میں ایس ایچ اوز کی سیاست ہوتی ہے۔